18 جولائی 2020 - 10:15
امریکہ کے کیمیکل پلانٹ میں لگی خوفناک آگ، کئی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے اکاؤنٹ ہیک+ ویڈیو

اے جے سی نے اطلاع دی ہے کہ فائر فائٹرز نے جلدی سے آگ کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ واقعے کے بارے میں کوئی اور معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اخباری ذرائع نے ہفتے کی صبح کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی ریاست جارجیا میں ایک کیمیکل پلانٹ نذر آتش ہو گیا۔

اے جے سی نیوز کے مطابق ، جنوبی جارجیا میں ہارٹ فیلڈ-جیکسن بین الاقوامی ہوائی اڈے (اٹلانٹا ایئرپورٹ) کے قریب ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
ائیر پورٹ اکاؤنٹ نے ٹویٹ کے ذریعے مزید بتایا کہ، "ہوائی اڈے کی عمارت کے باہر کالج پارک میں ایک نئی آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے فی الحال ، آگ نے ہوائی اڈے کی سرگرمیوں کو متاثر نہیں کیا ہے۔"


اے جے سی نے اطلاع دی ہے کہ فائر فائٹرز نے جلدی سے آگ کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ واقعے کے بارے میں کوئی اور معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سینکڑوں امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے ویب سائٹس اور ٹویٹر پیجز ہک کر دئے ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ امریکہ کا بحری جہاز گزشتہ ایک ہفتہ تک آگ میں جھسلتا رہا
دوسری جانب کورونا کی وجہ سے ہر ایک سیکنڈ میں ۳ امریکی اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسدان کے کمانڈر نے جو چند روز قبل کہا تھا کہ امریکہ کو سخت دن درپیش ہیں شائد ان سخت دنوں کا آغاز ہو چکا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲